The news is by your side.

Advertisement

کراچی : پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکے نے لڑکی کو گولی مارکرخود کشی کرلی

کراچی: پٹیل پاڑہ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکے نے لڑکی کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکول میں محبت نے دو طلباء کو جان سے کھیلنے پر مجبور کردیا، دسویں کلاس کے طالب علم نور الہدی نے اپنی دوست کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

سولہ سالہ طالب علم نور الہدی نے مرنے سے قبل اپنے والد کو ایک خط لکھا، جسمیں لکھا تھا کہ ابو آپ کو مجھ سے محبت نہیں، اس لئے میری شادی پر آمادہ نہیں، اب دنیا چھوڑدینا ہی میرے لئے بہتر ہے۔

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ کے نجی اسکول میں صبح سویرے دو لاشیں ملیں، دسویں کلاس کی پندرہ سالہ طالبہ صبا بشیر کو اس کے سولہ سالہ دوست نورالہدی نے گولی مار کر قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی۔

منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے اسمبلی کی گھنٹی بجی اور پھر کلاس خالی ہونے کے بعد دو طالبعلموں نے باہمی رضامندی سے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں کےنام نورالہدی اورصبا بشیرہیں جبکہ سوشل میڈیا اور خط میں ان کے نام نوروز اور فاطمہ ہیں، فیس بک پر نوروز نے ایک دن پہلے اپنی ٹائم لائن فوٹو میں یہ لکھ بھی دیا تھا کہ وہ کل مرنے والاہے۔فیس بک پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ نوروز کئی دنوں سے خودکشی کاسوچ رہا تھا اور اس سوچ نے ایک بھیانک حقیقت کا روپ دھار لیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی پسٹل بر آمد ہوئی ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں