کراچی(16 اپریل 2026): سندھ رینجرز اور ایس آئی یو نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم نعیم عرف بوس کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے شاہنواز عرف گولڈن اور بالاچ بلوچ گروہ سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم نعیم عرف بوس بغدادی اور کلری کے علاقوں میں بھتہ وصولی اور اسلحے کی ترسیل میں ملوث رہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم بلڈرز اور کاروباری شخصیات کی معلومات بھتہ مافیا کے سرغنہ کو فراہم کرتا تھا اور بھتہ نہ ملنے پر فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ جیسی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔
ملزم ایک عادی مجرم ہے جس کے خلاف پہلے ہی بغدادی تھانے میں ایف آئی آر درج ہے۔ رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایس آئی یو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
لیاری گینگ کے بھتہ خور ’شکیل بادشاہ گروہ‘ کے 3 اہم کارندے گرفتار
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


