اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کراچی: ایم نائن موٹروے پر حادثہ، خواتین، بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ایم نائن موٹر وے پر حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر، بس، سوزوکی اور گاڑی میں تصادم ہوا، حادثے کے بعد متعدد افراد پل سے نیچے گر گئے۔

جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 بچے، 2 بچیاں اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی میں ٹریفک حادثے میں میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق

حادثے کے بعد ٹینکر الٹ گیا اور اس کا آئل سڑک پر پھیل گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وین کے رانگ وے آنے سے حادثہ پیش آیا ہے جبکہ حادثے کے بعد حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام کو امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں