بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر کنٹینر 2 گاڑیوں پر گر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر کنٹینر 2 گاڑیوں پر گر گیا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ ریس لگاتی بسوں کی وجہ سے پیش آیا تیز رفتار بس ٹکرائی تو کنٹینر گاڑیوں پر گرا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں میں موجود لوگ محفوظ رہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کنٹینر اٹھانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم علی کے جلوس کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا تھا اور بعد میں کنٹینر سائیڈ میں رکھ دیے گئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں