کراچی (8 اکتوبر 2026): شہر قائد کے سفاری پارک میں موجود ہتھنی مدھو بالا کی طبی حالت سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سفاری پارک میں ہتھنی مدھو بالا کی حالت کچھ ہفتے پہلے گرنے کی وجہ سے خراب تھی، لیکن حالیہ دنوں میں ایک مرتبہ پھر گر جانے سے اب اس کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔
مدھوبالا کا وزن بھی مسلسل کم ہو رہا ہے، اس صورتحال کے پیش نظر علاج کرنے والے غیر ملکی ماہرین آج کراچی پہنچیں گے۔
غیر ملکی ماہرین میں جانوروں کی بہبود کے بین الاقوامی ادارے ’فور پاز‘ کے ڈاکٹر عامرخلیل اور سری لنکا کے ماہر شامل ہوں گے۔
سفاری پارک کے ذرائع کے مطابق ہتھنی کئی بیماریوں کا شکار رہی ہے، جن میں پاؤں کا انفیکشن اور حال ہی میں پچھلی دائیں ٹانگ میں شدید سوجن آ گئی ہے۔


