کراچی(18 جنوری 2026): شہر قائد کی 3 اہم شاہراہوں کی 266 میں سے صرف 6 عمارتوں میں فائر سیفٹی سہولت موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندر یگر روڈ، شارع فیصل اور شاہراہ قائدین کی 266 عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ سامنے آگیا، یکم جنوری 2024 کی آڈٹ رپورٹ پر 2026 میں بھی عمل نہیں کروایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آئی آئی چندر یگر روڈ، شارع فیصل اور شاہراہ قائدین کی 266 عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا، 3 اہم شاہراہوں کی 266 میں سے صرف 6 عمارتوں میں فائر سیفٹی سہولت موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کے ایم سی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا کہ 200 سے زائد عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات موجود نہیں ہیں، 62 فیصد عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزٹ موجود نہیں، جبکہ 70 فیصد عمارتوں میں بجلی کی وائرنگ غیر معیاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو فائر بریگیڈ حکام کو سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی لیکن عمل نہ ہوا، ایس بی سی اے اور رہائشیوں کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن عمل نہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 266 میں سے 90 عمارتوں میں فائرالارم اور اسموک ڈٹیکٹر موجود تھے، عمارتوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے خدشات ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


