کراچی: کراچی کی مرکزی شاہراہ کارساز کے قریب لاہور سے آنے والا مال بردار ٹرک چھین لیا گیا، ٹرک میں لاکھوں کی مالیت کا کیبل موجود تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں دن دہاڑے ٹرک چھیننے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے بتایا کہ ٹرک پر 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کیبل تھی، ملزمان نے گلبائی کے قریب ڈرائیور کو اتارا اور ٹرک ساتھ لے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کی اطلاع پر اے وی ایل سی نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو سائٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا، ان سے 3 ٹن سے زائد کیبل برآمد کرلی گئی۔
حکام نے بتایا کہ ملزم گاڑی میں کیبل لوڈ کررہے تھے، ٹرک میں لگے ٹریکر کی مدد سے پہنچے، مال بردار ٹرک چھینے جانے کا مقدمہ تھانہ بہادرآباد میں درج کرلیا گیا ہے۔
ٹرک ڈرائیور نے واردات کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں آئے مسلح ملزمان نے میری آنکھیں کپڑے سے باندھ دی تھیں، ملزمان ڈھائی سے تین گھنٹے تک مجھے اپنی گاڑی میں گھماتے رہے۔
مدعی مقدمہ نے مزید بتایا کہ ملزمان نے گلبائی کے قریب گاڑی سے اتارا اور فرار ہوگئے، ملزمان نے مجھ سے موبائل فون اور دیگر کاغذات بھی چھینے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


