پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

"ہم اپنے بچوں کو گٹروں میں ڈوب کر مرنے دیں”

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مین ہول میں 8 سال کا بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا جسے آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

کراچی شہر کے اکثر علاقوں میں مین ہول کھلے اور انتظامیہ کی آنکھیں بند ہیں، شاہ فیصل کالونی کا 8 سالہ عباد بھی لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گیا۔

بچے کے جنازے سے قبل انتظامیہ نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے ایک دو نہیں بلکہ چار چار سوئپر جنازہ گاہ کی صفائی پر لگا دیے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں کھلا مین ہول ایک اور بچے کی جان نگل گیا

8 سال کا عباد چوتھی جماعت کا طالب علم تھا اور عقیقے کی تقریب کے دوران کھلے مین ہول میں گرا اور قیمتی زندگی سے محروم ہوگیا۔

بچے کے کمسن دوست نے کہا کہ دوست اللہ کو پیارا ہوگیا، حکومت سنتی ہی نہیں پتا نہیں کتنے بچے شہید ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علاقہ مکین نے کہا کہ کیا ہم اپنے بچوں کو گٹروں میں ڈوب کر مرنے دیں گے، یہ ٹاؤن انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے نہ تو وہ گٹر کے ڈھکن لگاتے ہیں بلکہ صفائی ستھرائی بھی نہیں ہوتی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں جو بھی ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی ایک ننھی جان غفلت لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گئی تھی ، شاہ فیصل کالونی میں کھیلتے ہوئےدوبچے کھلےمین ہول میں گرگئے تھے ، جس میں ایک بچے کو علاقہ مکینوں نے بچالیا تھا جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران آٹھ سال کے عباد کی لاش چار گھنٹے بعد کورنگی ندی سے نکالی گئی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں