اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

کراچی: ایرانی کرنسی اسمگلنگ کیس میں بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایرانی کرنسی اسمگلنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، گرفتار 12 ملزمان اور اربوں ریال ایف آئی اے کے حوالے کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔

کارروائی کے دوران 170 کروڑ سے زائد ایرانی ریال برآمد کر کے 12 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ یہ کامیابی موچکو چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران حاصل ہوئی ، پولیس نے دورانِ تلاشی 2 مشکوک گاڑیوں کو روکا، پہلی گاڑی سے 3 خواتین اور 2 بچیوں سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ دوسری گاڑی سے مزید 4 ملزمان گرفتار ہوئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 170 کروڑ (1.7 بلین) سے زائد ایرانی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملزمان سے لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ملا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ گرفتار تمام 12 ملزمان اور برآمد شدہ کرنسی کو ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کو تحریری طور پر بھی آگاہ کر دیا ہے تاکہ کرنسی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف منی لانڈرنگ اور دیگر دفعات کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں