پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

کراچی : خواتین کے موبائل فون ہیک کرکے بلیک میلنگ کرنے والے ملزم سے متعلق بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خواتین کے موبائل فون ہیک کرکے بلیک میلنگ کرنے والے ملزم سمیر کی جانب سے پولیس کو مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت کی پیشکش کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین کے موبائل فون ہیک کرنے اور بلیک میلنگ کرنے کے الزام میں عیدگاہ پولیس کے ہاتھوں ملزم کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ  سمیر نے گرفتاری کے فوری بعد پہلے 5 لاکھ اور پھر آفر بڑھاتے بڑھاتے 20 لاکھ تک لے گیا تھا۔

ملزم سمیر سے تفتیش کے لیے مذید ریمانڈ حاصل کرلیا گیا، گرفتار ملزم کے پیچھے وکلاء صحافیوں سمیت دیگر لوگوں کے متعدد فون بھی آئے۔

ملزم کے موبائل فون سے 400 سے زائد ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، اور تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اس نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے خواتین کی آئی ڈیز ہیک کر کے ان کی معلومات حاصل کیں اور پھر ملاقات پر بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں۔

ملزم سمیر نے بتایا کہ وہ چھ جماعت پاس اور بیروزگار ہے، آن لائن گروپ پر اس نوعیت کی ہیکنگ کا علم ہوا اور لاہور کے ایک شہری سے صرف 5 ہزار روپے میں ہیکنگ کا لنک حاصل کیا۔

ملزم نے اب تک 4 خواتین کے ساتھ نازیبا ویڈیوز بنانے کا اعتراف کیا ہے تاہم تفتیش کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو برآمد شدہ لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کی ٹیکنیکل جانچ کرے گی، وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی بھی ملزم سے تفتیش میں شامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں