ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

کراچی: کورنگی میں بڑی ڈکیتی، تاجر سے ڈھائی کروڑ روپے لوٹ لیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(8 ستمبر 2026): کورنگی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے نجی ہول سیل تاجر کی رقم لوٹ لی، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ متاثرہ تاجر قربان علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ قربان علی کورنگی نمبر دو پر پرچون کی ہول سیل کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق تاجر کا ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ معمول کے مطابق دکان سے جمع ہونے والی دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کی نقدی بینک میں جمع کرانے کے لیے جا رہے تھے۔

راستے میں ایک کار میں سوار ملزمان نے ان کی گاڑی کو روکا، جن کے ساتھ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ دیگر ملزمان بھی موجود تھے۔

ملزمان نے گن پوائنٹ پر تمام نقدی لوٹی اور دورانِ واردات سکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔

’’پولیس کو رشوت‘‘ دینے کی کوشش، ایک ہی دن میں 3 شہریوں پر مقدمات اور گرفتاریاں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں