جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

گارڈن میں مکان سےعمر رسیدہ خاتون کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اپنی جائیداد کےحصول کےلئےعدالتی دروازہ کھٹکانے پرضعیف لینڈ لیڈی کو قتل کردیاگیا۔ اپنی ہی جائیداد جان کی دشمن کاباعث بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ہی پراپرٹی کوواگزار کرانے کےلئےعدالت میں جانے والی ساٹھ سالہ خاتون کو ابدی نیندسلادیاگیا۔

کراچی کےعلاقے گارڈن کےایک مکان سےعمررسیدہ خاتون کی لاش ملی۔ اطلاع موصول ہونےکےبعد پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اورلاش پوسٹ مارٹم کےلئےہسپتال بھیجوا دی۔

پولیس کاکہناہےکہ پوسٹ مارٹم کےمطابق خاتون کو سرپرکوئی آلہ مارکرقتل کیاگیاہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کی جائیداد تھی جس پر قبضے کےخلاف ان کا کیس عدالت میں چل رہاتھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں