کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ کی حدود میں جھاڑیوں سے نوجوان کے دھڑ ملنےکا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔
رشتہ دار کے مطابق مقتول کی شناخت 26 سالہ عرفان علی کے نام سے ہوئی ہے جس کی شناخت فنگرپرنٹ کی مدد سے کی گئی۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈالمیا کا رہائشی عرفان کل شام ساڑھے 7 بجے کھوکھراپار دوست کی شادی میں گیا تھا اور رات بھر عرفان گھر نہیں پہنچا تو اسپتالوں اور سردخانوں میں تلاش کیا۔
لواحقین نے بتایا کہ جناح اسپتال میں ایک لاش کی اطلاع پر پہنچے تو عرفان کا دھڑ تھا اور اس کا سر نہیں تھا جس کی تلاش جاری ہے۔
لواحقین اور علاقہ مکین کی بڑی تعداد میمن گوٹھ تھانے روانہ ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے مقامی پولیس ابتدائی معلومات حاصل کر رہی ہے۔