حساس ادارے اور پولیس نے ملیر سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے چار مبینہ ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حساس ادارے اور پولیس نے ضلع ملیر میں خفیہ اطلاع پر بڑی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے چار مبینہ ایجنٹس گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار را ایجنٹس کے قبضے سے حساس مقامات کی دستاویزات اور دیگر مٹیریل برآمد ہوا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد تصاویر جیوٹیگنگ کے ساتھ ہیں۔
کارروائی کے دوران ملزمان سے دستی بم، مختلف ہتھیار موبائل فونز اور سامان برآمد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان بھارت میں را ایجنسی سے رابطے میں تھے، ملزمان دشمن ملک کو حساس معلومات فراہم کرتے تھے جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


