تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی میں ماں اور تین بچیوں کا لرزہ خیز قتل

کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں خاتون اور تین بچیوں کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے، لاشیں اور زخمی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فواد کی حالت تشویش ناک ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق بچیوں میں 16 سالہ نیہا، 12سالہ فاطمہ اور 10 سالہ ثمرہ،  شامل ہیں جبکہ اہلیہ کی شناخت ہما کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک معاملے میں کسی اور کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں، واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کسی نتیجے پر پہنچا جاسکے گا۔

بچیوں کا والد فواد نجی کمپنی میں سیلزمنیجر تھا

اس سے قبل ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا تھا کہ بچیوں کا والد فواد نجی کمپنی میں سیلز منیجر تھا بظاہر فواد نے بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پہلی منزل پر گھر کا دروازہ اندر سے لاک تھا، گراؤنڈ فلور پر موجود بھائی اور والدہ نے کوئی شور نہیں سنا، بظاہر لگتا ہے کہ ملزم نے نشہ آور چیز کھلا کر بیٹیوں اور بیوی کو قتل کیا ہے۔

بچیوں کی دادی کا بیان آگیا

بچیوں کی دادی کا کہنا ہے کہ رات 3 بجے بچی کی چیخنے کی آوازیں سنائی دیں، بیٹے کو کال کی تو اس نے فون نہیں اٹھایا، 5 منٹ کے بعد دوسری بچی کے چیخنے کی آواز آئی پھر بیٹی کے ساتھ اوپر گئی تو بچیوں اور بہو کی لاشیں موجود تھیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واقعے کا سن کر شدید دکھ پہنچا، گورنر سندھ

گورنر سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ واقعے کا سن کر شدید دکھ پہنچا ہے۔

Comments

- Advertisement -