تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کراچی: بیوی اور بچوں کے قتل کا واقعہ، ملزم سے متعلق اہم انکشافات

کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بیوی اور بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والے ملزم فواد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور جلد ہی 164 کے بیان کے لیے اسے عدالت لے جایا جائے گا۔

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ملزم کی ووکل کارڈ بری طرح متاثر ہوئی ہے، ڈاکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم اب بول نہیں  پائے گا۔

یہ پڑھیں: ملیر شمسی سوسائٹی میں قتل کی واردات ، ملزم کا بیان سامنے آنے کے بعد پولیس کا بڑا فیصلہ

پولیس حکام کے مطابق  ملزم کے گھر سے پانچ موبائل فون ملے تھے جبکہ اس کا فون لاک ہے اس کے فون کا فرانزک بہت اہم ہے جس سے مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔

واضح رہے کہ 29 نومبر کو ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر سے بیوی اور تین بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جبکہ ملزم نے خود بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔ ملزم نے اپنی اہلیہ ہما، 16 سالہ بیٹی نیہا، بارہ سالہ بچی فاطمہ اور دس سالہ بچی ثمرہ کو قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: قتل ہونے والی خاتون اور 3 بچیوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

ایس ایس پی کورنگی ساجد امیرسدوزئی کا کہنا تھا کہ کہ فواد نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

Comments

- Advertisement -