اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

کراچی میں بچوں کیساتھ خود سوزی کرنیوالا عارف دم توڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ کراچی میں بچوں کیساتھ خودسوزی کرنیوالاعارف دم توڑ گیا ، بھائی کا کہنا ہے کہ عارف نے خود سوزی کیوں کی تحقیقات میں معلوم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں بچوں کیساتھ خودسوزی کرنیوالاعارف دم توڑ گیا ، متوفی کی لاش کو سول اسپتال برنس وارڈ سے سرد خانے منتقل کردیا ہے۔

متوفی بھائی کا کہنا ہے کہ عارف نے خود سوزی کیوں کی تحقیقات میں معلوم ہوگا۔

- Advertisement -

یاد رہے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں بے روزگارباپ نے بن مآں کے تین بچوں کوآگ لگاکرخود سوزی کی کوشش کی تھی، جس میں باپ اور تین بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعےمیں عارف،پانچ سالہ حوریہ، چار سالہ ایمان فاطمہ اورتین سالہ غلام حسین جھلس گئے جبکہ خودسوزی کرنےوالا عارف پھل فروش تھا۔

خود سوزی کی کوشش کرنے والے عارف نامی شخص کے سوتیلے بیٹے امان نے بتایا تھا کہ جھلسنےوالےتینوں بچے عارف کی سگی اولاد ہیں، جھلسنے والے بچوں کی والدہ کا8 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں