ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

کراچی: منگھوپیر میں ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار بچوں کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(14 مارچ 2026): منگھوپیر کے علاقے اجتماع گاہ روڈ پر تیز رفتار ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار بچوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مہران سٹی کا رہائشی کم عمر بچہ شرجیل اپنے بہن بھائیوں اور کزن کو موٹرسائیکل پر اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔

اسی دوران تیز رفتار ٹینکر نے انہیں کچل دیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں فاطمہ، عبداللہ اور شرجیل شامل ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد زخمیوں اور لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے بعد فرار ہونے والے ٹینکر ڈرائیور کو پاکستان بازار تھانے کی حدود سے گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد کے علاقے پہاڑ گنج کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت فضل رحمان کے نام سے کی ہے۔

پولیس حکام کی ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ عینی شاہدین اور پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول گلی میں بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار ایک مسلح شخص نے اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں