کراچی (11 جولائی 2026): کراچی میں شہریوں کو مین ہولز میں گرنے سے بچانے کیلیے ڈھکن کے ساتھ حفاظتی جالی لگانے کا کام شروع کر دیا گیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ طارق روڈ سے مین ہولز کے ڈھکن لگانے کے ساتھ حفاظتی جالی لگانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا، جس کے بعد پورے شہر میں یہ کام کیا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حفاظتی جالی 180 کلو وزن برداشت کر سکتی ہے جس کا تجربہ بھی کیا جا چکا ہے، کھلے مین ہولز کی شکایات کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ہیلپ لائن 1334 پر کی جا سکتی ہے۔


