ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

کراچی : فلیٹ سے ایک شخص کی گلاکٹی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بوہرا پیر کے فلیٹ سے شخص کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوہرا پیر میں واقع فلیٹس سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی، ابتدائی تحقیقات میں پولیس کی جانب سے واقعے کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے

حکام نے بتایا ریسکیو ٹیموں کو فلیٹ میں لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لیا گیا۔

پولیس نے متوفی کی شناخت 34 سالہ مصطفیٰ کے نام سے کی، ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور اس نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے (چھری) سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ضابطے کی قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس واقعے کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کر رہی ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا حتمی تعین کیا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں