کراچی (25 ستمبر 2025): شہر قائد کے علاقے منظور کالونی میں پولیس اہلکار پر دوران ڈکیتی فائرنگ کی گئی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منظور کالونی میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نے جوں ہی گھر سے بائیک باہر نکالی، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکو آئے، ڈاکؤوں نے بائیک چھیننا چاہی تو اہلکار نے اپنا پستول نکالا، جس پر ڈاکؤوں نے فوری گولی چلا دی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے پولیس اہلکار کی بائیک اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا، واردات اور فائرنگ دیکھ کر راہگیر خاتون بھی خوف زدہ ہو کر گاڑی کے پیچھے چھپ گئی۔
کراچی : پولیس اہلکار کو ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار دی گئی
پولیس حکام کے مطابق ڈاکؤوں نے اہلکار کی بائیک کو گلی میں ہی پھینکا اور اس کا ذاتی اسلحہ لے کر فرار ہو گئے، ڈاکؤوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کو کندھے میں گولی لگی جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں


