کراچی : زینب مارکیٹ کے اطرف دس دن میں تین دکانوں پر ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی، صدرالائنس مارکیٹ اینڈمال ایسوسی ایشن فہیم نوری نے ایڈیشنل آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں مارکیٹوں کے دکاندار ڈکیتیوں کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
زینب مارکیٹ کے اطرف دس دن میں تین دکانوں پر ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں، اے آر وائی نیوز نے ڈکیتیوں کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔
صدرالائنس مارکیٹ اینڈمال ایسوسی ایشن فہیم نوری نے کہا کہ ڈکیتیوں سے سخت پریشان ہیں، ایڈیشنل آئی جی نوٹس لیں، پولیس بے بس نظر آ رہی ہے۔
الائنس مارکیٹ اینڈمال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پولیس تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو بتادے۔ ہم اپنی مدد آپ کے تحت حفاظت کا انتظام کرلیتے ہیں۔
فہیم نوری نے مزید کہا کہ آج رات 9 بجے بھی ایک دکان میں ڈکیتی کی گئی، گزشتہ شام 7 بجے ریکس سینٹرکے اندر ڈاکو لوٹ مار کرتے رہے۔