تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کراچی : میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سائنس گروپس کے نتائج کا اعلان

کراچی: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق کامیابی کا تناسب 98 فیصد سے زائد رہا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ نے جمعے کی شام پانچ بجے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے رزلٹ اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق ایس ایس سی پارٹ 2 سائنس کے امتحانات میں 1 لاکھ 48 ہزار 950 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں ایک لاکھ چھالیس ہزار 68 طلبہ کامیاب ہوئے۔

نتائج کے مطابق41476 طلبہ نے اے ون، 24977 طلبہ نے اے، 23754 طلبہ نے بی جبکہ 23 ہزار 213 نے سی گریڈ حاصل کیا۔ اسی طرح 22 ہزار 444 طلبہ ڈی اور 10 ہزار 204 طلبہ ای گریڈ حاصل کرسکے۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق 2 ہزار 882 طالب علم پرچوں میں غیر حاضر تھے، جس کی وجہ سے انہیں فیل قرار دیا گیا۔

This browser does not support inline PDFs. Please download the PDF to view it: Download PDF 

طالب علم میڑک بورڈ کی ویب سائٹ یا موبائل سے میسج کر کے نتیجہ معلوم کرسکتے ہیں۔

ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ حاصل کرنے کے لیے انہیں میسج میں جاکر BSEK لکھ کر اسپیس اور پھر اپنا رول نمبر درج کرنا ہوگا، جسے وہ 8583 پر سینڈ کردیں گے، کچھ دیر بعد وہاں سے تمام تفصیلات نمبر پر موصول ہوجائیں گی۔

دوسری جانب اعلیٰ ثانوی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ بارہویں کلاس سائنس اور جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان بھی کردیا۔

نتائج کااعلان چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدین نے کیا اور بتایا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 3738 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 3 ہزار 564 کامیاب ہوئے، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 95.35 فیصد  رہا۔

انہوں نے بتایا کہ 498 امیدوار اے ون، 494اے، 778 بی ، 958سی، 737 ڈی جبکہ 99 طلب علم ای گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں