site
stats
پاکستان

کراچی والوں کوپینےکا دورکی بات نہانےکوبھی پانی نہیں ملتا‘ وسیم اختر

Karachi

کراچی : میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ٹینکرمافیا سےپورا کراچی واقف ہے، عوام کا پانی ٹینکر مافیا کے ذریعے عوام کو ہی بیچا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ سے مہلت مانگی تاکہ تجاویز پیش کرسکوں۔

وسیم اختر نے کہا کہ کل سے ایک ٹیم بنا کر مسائل کےحل کے لیے کام کریں گے، کراچی والوں کو پینے کا دورکی بات نہانے کوبھی پانی نہیں ملتا۔

میئرکراچی نے کہا کہ بتائیں گے کراچی پرقبضہ کرنے والوں نے کتنا کام کیا ہے، ٹینکرمافیا سے پورا کراچی واقف ہے ہر جگہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ عوام کا پانی ٹینکر مافیا کے ذریعے عوام کو ہی پیچا جا رہا ہے، عدالت نے نوٹس لیا ہے کراچی کے لوگوں کے مسائل اب حل ہوں گے۔

میئرکراچی نے کہا کہ چیف جسٹس کو اپنے اختیارات سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

وسیم اخترنے کہا کہ سندھ حکومت نے تمام چیزیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں، سندھ حکومت کے ماتحت ہونے کے باوجود ادارے تباہ ہورہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top