وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر جیالہ ہو گا اور بہت کامیاب ہو گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جماعت اسلامی سےہماری ملاقاتیں ہوئی ہیں لیکن پی ٹی آئی سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا، میئر کا فیصلہ لیڈر شپ کرے گی پیپلزپارٹی کےتمام کارکنان میئر کیلئے اہل ہیں۔
ناصرحسین شاہ نے کہا کہ لیڈرشپ جسے میئر بنائےگی وہ لوگوں کی خدمت کرے گا لوگ مرتضیٰ وہاب کی باتیں کرتے ہیں مرتضیٰ جب ایڈمنسٹریٹر بنا تو اس نےکام کر کے دکھایا کراچی کا میئر جیالہ ہو گا اور بہت کامیاب ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پہلے بھی کہا تھا کہ چاہتا ہوں میئرجیالہ ہو اگر میئر کسی اور جماعت کا بھی ہوتا ہے تو سپورٹ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ الزام لگایا جا رہا ہے پروسس کی تاخیری میں پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے ہم نے تو باربار الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے آج سندھ اسمبلی میں قرارداد بھی دی ہے ہم نےالیکشن کمیشن کو درخواست کی کہ جلدازجلد الیکشن ہوں ہماری پوری کوشش ہےکہ 10جون سے پہلے پہلے میئرحلف اٹھالے۔