کراچی(4 جنوری 2026): شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد کنویں میں گر گئے تھے، جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شادی کی تقریب میں آنے والی دو خواتین اور بچہ سمیت چار افراد کنویں میں گرگئے تھے، جن کو بچانے کے لئے جانے والا شخص بھی کنویں میں بےہوش ہوگیا۔
ریسکیو اداروں نے دو خواتین اور بچے سمیت پانچوں افراد کو نکال کر تشویشانک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے، علاقہ ملکین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسجد کا پرانا 50 فٹ کا کنواں تھا جو پہلے سیوریج کیلئے بنایا گیا تھا۔
ایس ایچ او کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کنویں کی بوسیدہ چھت پر کھڑے ہونے سے 2 خواتین اور 2 بچے اندر گرے، خواتین اور بچوں کو بچانے کیلئے اعظم نے بھی کنویں میں چھلانگ لگائی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو کنویں سے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں


