پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

کراچی میں ناقص دودھ فراہم ہو رہا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (2 اکتوبر 2025): شہر قائد میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اجلاس میں دودھ کے معیار سے متعلق اہم بات سامنے آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت آج دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اجلاس تو بے تنیجہ ختم ہو گیا۔ تاہم اجلاس میں شہریوں کو فراہم کیے جانے والے دودھ کے معیاری ہونے سے متعلق شکوک کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن، سندھ فوڈ اتھارٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے دودھ کی فراہمی میں استعمال ہونے والی ٹنکیوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو دودھ کی فراہمی کے لیے ناقص دھات سے بنی ٹنکیاں دودھ کی تازگی پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

جس پر دودھ فروشوں نے موقف اختیارکیا کہ ان ٹنکیوں کی فوری تبدیلی ممکن نہیں، جس پر کمشنر کراچی نے 6 ماہ میں ٹنکیاں تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ہی کمشنر نے سندھ فوڈ اتھارٹی سے دودھ کے سمپل اور رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

کمشنر نے آئندہ اجلاس میں دودھ کے نمونے لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جب کہ بیورو آف سپلائی کے نمائندوں نے دودھ کی قیمت پر رپورٹ جمع کرا دی۔

ڈیری فارمرز نے بڑھتے اخراجات اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث دودھ کی قیمت میں یکلخت 50 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے 270 روپے فی لیٹر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

کیا دودھ اور آئس کریم سے ڈراؤنے خواب آتے ہیں؟

تاہم آج کے اجلاس میں اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، لیکن اجلاس میں شریک ریٹیلرز اور ہول سیلرز نے قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی۔

دودھ کو ٹھنڈا پئیں یا گرم؟ ماہرین نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں