اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

کراچی: کورنگی سے لاپتہ بچی مل گئی، والدین خوشی سے نہال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دو روز قبل کراچی سے اغوا ہونے والی نو سالہ ثمرہ بازیاب کرالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کا علاقہ زمان ٹاؤن گذشتہ دو روز سے خبروں کی زینت بنارہا، پہلے پہل چھ سالہ معصوم ماہم کی کچرا کنڈی سے ملنے والی لاش نے ہر صاحب اولاد کو خون کے آنسو رلایا۔

ابھی ماہم کے قتل اور زیادتی کا معاملہ جاری تھا کہ نو سالہ ثمرہ بھی اسی علاقے سے اغوا کرلی گئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران دو کمسن بچیوں کے اغوا نے علاقے میں سخت خوف پھیلادیا تھا، پولیس ان دونوں کیسز کی گھتیاں سلجھانے میں مصروف تھی کہ زمان ٹاؤن سے ہی ایک اور بچے کو اغوا کرلیا گیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: زمان ٹاؤن میں کمسن بچی کے قتل کے بعد پولیس حرکت میں آگئی

ایک ہی علاقے سے دو بچیوں اور بچے کے اغوا نے پولیس کارکردگی کی قلعی کھول دی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کورنگی پولیس پر سخت تنقید کی گئی، جس پر پولیس حرکت میں آئی اور لاپتہ دو بچوں کی تلاش شروع کی گئی۔

گذشتہ شب غم سے نڈھال ثمرہ کے والدین کو خوشخبری ملی کہ ثمرہ بنگالی پاڑے سے مل گئی ہے، :ایس ایس پی اے وی سی سی نے بھی بچی کے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی بنگالی پاڑے کے قریب سے کل رات کو ملی، بچی کو والدہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں