تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

’مسنگ پرسن‘ فہرست میں شامل لاپتہ نوجوان پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل

کراچی کے علاقے کلفٹن سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کا پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے شاہ رسول کالونی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کے کیس کی تحقیقات کیں تو اُس میں انکشاف سامنے آیا کہ نوجوان کو پولیس اہلکاروں نے قتل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق 12 اگست 2020 کو لاپتہ ہونے والے 19 سالہ نوجوان علی رضا کے قتل میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے مطابق علی رضا کو اغوا کرکے حب ساکران لے جاکر قتل کیا گیا، مقتول کا نام ہائی کورٹ کی مسنگ پرسن لسٹ میں بھی شامل تھا، پولیس نے تکنیکی بنیادوں اور دیگر شواہد کی بنا پر کیس حل کیا۔

ایس ایس پی کے مطابق تفتیش کے دوران مقتول کے موبائل ریکارڈ سے نوید شہزاد نامی شخص کا نمبر ملا، جب اس کی لوکیشن چیک کی تو یہ نمبر وہاں ٹریس ہوا جہاں علی رضا کا موبائل آخری بار بند ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے پہلے نوید شہزاد کو پنڈی گھیپ اٹک پنجاب سے گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم نے 2 پولیس اہلکاروں سے مل کر قتل کا اعتراف کیا، جس کی نشاندہی پر کانسٹیبل اسد اور اورنگزیب کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے علی رضا کو بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں واقع علاقے شاہ رسول کالونی سے اغوا کیا اور اُسے حب کے قریب ساکران روڈ پر لے کر پہنچے، جہاں دونوں اہلکاروں نے جھاڑیوں میں لے جاکر نوجوان کو قتل کیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ نوجوان کو قتل کرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، پولیس تینوں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -