ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کراچی میں لاپتا شاہ میر کا پولیس مقابلے میں مارے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 فروری 2026): شہر قائد میں لاپتا ہونے والے شہری شاہ میر کا پولیس مقابلے میں مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

آج جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 20 سے زائد گم شدہ افراد سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، پولیس نے رپورٹ پیش کی تو اس سے معلوم ہوا کہ لاپتا شاہ میر پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے، جس پر عدالت نے حیرت کا اظہار کیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی ایسٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، اور آئینی بینچ کو حکم دیا کہ وہ 19 فروری کو مکمل رپورٹ پیش کرے۔

40 سال بعد ماں سے ملنے والی بنگلادیشی خاتون کے کیس میں عدالتی فیصلہ آ گیا

سچل پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں حاضر ہو کر بتایا کہ شاہ میر پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شاہ میر کو مقابلے سے 2 روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالت نے حراست میں لیے گئے شہری کی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر اظہار حیرت کیا۔

سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ نے دیگر گم شدہ افراد سے متعلق رپورٹس طلب کر لیں۔

+ posts

اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں