کراچی میں آج موبائل مارکیٹیں بند رہیں گیkarachi mobile market
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں آج موبائل مارکیٹیں بند رہیں گی

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر تاجر کے قتل پر کراچی کی سب سے بڑی صدر موبائل مارکیٹ اور الیکٹرانکس مارکیٹ آج بند رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر کے قتل پر آج موبائل مارکیٹیں احتجاجاً بند بندرہیں گی جبکہ الیکٹرانکس مارکیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

یاد گذشتہ روز کراچی موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی کوشش میں ڈاکووں کی فائرنگ سے دکانداراویس جاں بحق ہو گیا تھا، شہریوں نے ایک ڈاکو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ نیم مردہ حالت میں پولیس کے حوالے کیا، جو بعد میں دم توڑ گیا۔


مزید پڑھیں : کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پردکاندارجاں بحق


دکانداروں نے دوسرے ڈاکو کو بھگانے کا موقع نہیں دیا اور مارکیٹ کے دروازے بند کر دیئے، پولیس پہنچی تو ڈاکو نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں وہ بھی مارا گیا۔

مقابلے کے دوران گولی لگنے سے ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا، موبائل مارکیٹ میں ہلاک ملزمان کی شناخت بختورشاہ اوراویس محمودکےنام سے ہوئی ہے تعلق سوات سے تھا۔ مارےگئے ڈاکوؤں سے اسلحہ دو موبائل فون اورپرس برآمد ہوا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں