منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

کراچی میں موبائل فون کی دکان پر ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں موبائل کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گلشن حدید میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان دکان سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دکان مالک بسنت کمار کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان تمام موبائل فون بیگوں میں بھر کر لے گئے، ملزمان نے جاتے ہوئے فائرنگ کی اور دکان کے شیشے بھی توڑ دیے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں مسلح ملزمان کو باآسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ پڑھیں: کراچی میں موبائل کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ناکام، ویڈیو سامنے آگئی

چند روز قبل کراچی کے علاقے کیماڑی میں موبائل کی دکان پر ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

ہیلمٹ اور ماسک پہنے دو ڈاکو دکان میں داخل ہوئے، ایک ڈاکو نے اسلحہ نکال کر دکاندار کو ڈرانے کی کوشش کی اس دوران دکاندار ڈاکوؤں کو کاؤنٹر کے اندر داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتا رہا۔

دکاندار کی تھوڑی دیر کی مزاحمت کے بعد ڈاکو بغیر کچھ لوٹے فرار ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں