کراچی: 100 سے زائد بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم نے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کئے ملزم کی جانب سے اب تک 100 سے زائد بچیوں کے چہرے شناخت کیے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس کے ہاتھوں زیادتی کے ملزم کی گرفتاری اہم پیش رفت سامنے آئی۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش محلے کے ایک بچے سے زیادتی کا اعتراف بھی کیا ہے۔
کراچی کی خبریں
ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ملزم کی جانب سے اب تک 100 سے زائد بچیوں کے چہرے شناخت کیے جا چکے ہیں، جبکہ اس کے قبضے سے بچیوں کے کپڑے اور اسکول کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزم شبیر تنولی کے خلاف مزید تین مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جس کے بعد اس کے خلاف مقدمات کی مجموعی تعداد سات ہوگئی ہے۔
ملزم پر کرایہ داری ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ قائم کیا گیا ہے جبکہ اسے گھر کرائے پر دینے والا مالک مکان فرار ہے۔
پولیس کے مطابق اب تک 6 متاثرہ خاندانوں نے پولیس سے رابطہ کیا ہے اور ملزم نے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات بھی کیے ہیں۔
عدالت سے کرایہ داری ایکٹ کیس پر ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور شبیر تنولی سے مزید تفتیش جاری ہے۔


