تازہ ترین

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...
Array

کراچی: سپر ہائی وے مویشی منڈی میں 2 لاکھ سے زائد جانور آگئے

کراچی: شہر قائد میں سپر ہائی وے پر قربانی کے جانوروں کے لیے مویشی منڈی سج چکی ہے، منڈی میں اب تک 2 لاکھ سے زائد جانور آگئے ہیں۔

کراچی میں سپرہائی وے پر ایک ہزار سے زائد رقبے اور 48 بلاکس پر مشتمل 22 جون سے لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی آہستہ آہستہ اپنے جوبن پرآنے لگی ہے۔

مویشی منڈی میں اب تک ملک بھر کے شہروں لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، رحیم یارخان، ساہیوال، صادق آباد اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں سے آج 16 جولائی تک کم بیش 2 لاکھ سے زائدقربانی کا جانور مویشی منڈی کی زینت بن چکا ہے۔

ملک کے کونے کونے سےمویشی منڈی آنے والے بیوپاری ٹرالر،ٹرک،ڈالوں اور دیگر لوڈرگاڑیوں پر قربانی کے جانور لاد کر پہلے مارشیلنگ ایریا پہنچتے ہیں وہاں اپنے جانوروں کی انٹری کرا کر اپنی مطلوبہ جگہ پر جا کرجانور اتار دیتے ہیں۔

مار شلینگ ایریا میں بڑے جانور کے فی کس سولہ سو اور چھوٹے جانور اور بکروں کے فی کس ہزار روپےوصول کیے جاتے ہیں اس کے عوض انہیں سیکورٹی ،پانی،لائٹس کی فراہمی،فیومیگیشن،جراثیم کش اسپرے،وٹنری ڈاکٹرزکی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔اڑتالیس بلاکس پر مشتمل اس مویشی منڈی کے آٹھ انٹری گیٹ ہیں،جن میں سے چار ورکنگ میں ہیں شہری گیٹ نمبر ایک سے داخل ہو کرگیٹ نمبر 7 سے باہر جاتے ہیں۔

مویشی منڈی کے ترجمان یاور رضاچاولہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب پہلے روز سے ہی احتیاطی تدابیر اختیارکی جا رہی ہیں، انٹری گیٹ پرسینٹائزرگیٹ نصب کر کے ہر آنے والے شخص پر اسپرے کیا جاتاہے،تھرموگن سے بخارچیک کیا جاتا ہے،ماسک کے بغیر کسی بھی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گیارہ سال سے کم اور پچاس سے زائدعمر کے افراد کاداخلہ بھی منع ہے۔یاور رضاچاولہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ خدارا وہ اپنے اور اپنے بچوں کی زندگی کے لیے کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ سے الجھنے کے بجائے خود بھی ایک ذمہ دار شہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ایس او پیز پر علمدرآمد کریں۔

Comments

- Advertisement -