The news is by your side.

Advertisement

کراچی: انتہائی مطلوب مفرور دہشت گرد گرفتار

کراچی: شہرقائد میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب مفرور دہشت گرد مطاہر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل ناظم آباد پولیس نے یہ اہم کارروائی کی۔ ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ تبسم کا کہنا ہے کا انتہائی مطلوب مفرور دہشت گرد مطاہر اللہ گرفتار ہوگیا ہے، گرفتار دہشتگرد نے چارسدہ میں3پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جبکہ ملزم کا بھائی مصور2011میں شہری کو قتل کرکے فرار ہوا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 3مارچ 2019کو پولیس نے ملزمان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، ملزم مطاہر اللہ اور اس کے بھائی مصور نے پولیس پر فائرنگ کی کردی تھی۔

کراچی، شاپنگ مال کے قریب سے مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ، دستی بم برآمد

ملک مرتضیٰ تبسم نے بتایا کہ پولیس کی فائرنگ سے مطاہر اللہ کا بھائی مصور مارا گیا تھا۔ تاہم اب مفرور ملزم مطاہر اللہ گرفتار ہوگیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

امکان ظاہر کیا ہے کہ دہشت گرد سے تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں