اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

کراچی میں آن لائن منشیات ڈیلیوری میں ملوث ماں اور بیٹا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات ڈیلیوری میں ملوث ماں اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مشرف کالونی چیک پوسٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات ڈیلیوری میں ملوث ماں اور بیٹے کو گرفتار کرکے آئس برآمد کرلی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت شان خان اور بشیراں بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان حب چوکی سے منشیات لاکر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے، ملزمان فون کالز پر منشیات ڈیلیوری کے آرڈر لیتے تھے۔

یہ پڑھیں: کراچی : انمول پنکی کے بعد انتہائی مطلوب منشیات فروش شیریں عرف شرینہ گرفتار

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمہ اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گلستان جوہر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کی انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش شیریں عرف شرینہ کو اس کے دو بیٹوں سمیت گرفتار کیا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ملزمہ شیریں کے خلاف مختلف تھانوں میں 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، جبکہ ماضی میں ایک کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ (دستی بم) بھی برآمد ہو چکا ہے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں