کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 8 میں اسلحہ کے زور پر نوجوان سے موٹر سائیکل چھینی گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں 3 ملزمان کو 2 موٹر سائیکلوں پر واردات کرنے کے لیے آتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد ملزمان باآسانی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ نئی موٹر سائیکل لے کر آیا تھا جسے ملزمان چھین کر فرار ہوگئے۔
موٹر سائیکل چھیننے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج کرلیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
یہ پڑھیں: کراچی میں مسلح ڈاکو سنار سے 23 لاکھ روپے لوٹ کر فرار، ویڈیو سامنے آگئی
واضح رہے کہ 8 مئی کو کراچی کے علاقے کریم آباد میں تین مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی تھی اور اس دوران بولٹن مارکیٹ جانے والے سنار نے 23 لاکھ روپے چاندی اور ایک کلو چاندی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
واردات کے بعد شہری نے مناظر موبائل فون میں محفوظ کرلیے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان نے چلتی موٹر سائیکل سے چابی نکالی اور بائیک بند ہوتے ہی ڈاکوؤں نے اسلحہ تان کر شہری کو روکا اور ہیلمٹ میں رکھی نقدی اور چاندی کا تھیلا لے کر فرار ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


