کراچی : شہر قائد میں موٹرسائیکل لفٹرز نے وارداتوں کیلئے باریش حلیہ بنالیا ، موٹر سائیکل چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کندھے پر رومال، چہرے پر سفید داڑھی اور سر پر سفید ٹوپی، موٹر سائیکل لفٹرز نے وارداتوں کے لیے نیا حلیہ بنالیا۔
کراچی کے علاقے عزیزآباد بلاک 8 میں موٹرسائیکل چوری کی واردات ہوئی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے موٹرسائیکل لفٹرز نے پہلے ایک چکر لگایا پھر واپس آئے، ایک ملزم نے اتر کر گلی کا جائزہ لیا پھر ہدف کی جانب گیا۔
ملزمان اپنی موٹر سائیکل میں چوری کے اوزار ساتھ لائے تھے، ملزمان نے پارکنگ میں کھڑی ایک موٹرسائیکل کھولنے کی کوشش کی تاہم کوشش پر ناکامی ہوئی تو دوسری موٹرسائیکل کی طرف گیا اندر کھڑی موٹرسائیکل پر چابی لگائی تو کامیاب ہوگئے۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


