تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ویڈیو: کراچی میں ڈاکو چند سیکنڈ میں موٹر سائیکل لے اُڑے

کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں ڈاکو چند سیکنڈ میں موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہوگئے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن بلاک 5 میں گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور باآسانی چرا کر فرار ہوگئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی ہے۔

موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آتے ہیں اور تھوڑا آگے جاکر رک جاتے ہیں پھر ایک ملزم اتر کر موٹر سائیکل کے پاس آکر اس کا سائیڈ لاک کھولتا ہے۔

ملزم سائیڈ لاک کھولنے کے بعد ادھر ادھر دیکھتے ہوئے موٹرسائیکل پر بیٹھتا ہے اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں گھر کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی جس میں خاتون کو یہ کہتے واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ اب عثمان تم بھی اپنی بائیک گھر میں کھڑی کرنا شروع کردو۔

واضح رہے کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح سعدی ٹاؤن میں بھی چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں اس سے قبل بھی بلاک 4 میں گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی جبکہ بلاک 4 میں ہی ڈکیت شادی کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سعدی ٹاؤن کے مرکزی دروازے پر گارڈز موجود ہوتے ہیں لیکن وہ بھی اس طرح کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے اپیل کی ہے کہ سعدی ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز کا گشت روز کا معمول بنایا جائے تاکہ وارداتوں کی روک تھام کی جاسکے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں