پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

کراچی، ٹریفک پولیس نے چالان کاٹنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے چلائی جانے والی ہیلمٹ مہم کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر پچاس ہزار سے زائد شہریوں کو چالان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے 13 روز قبل موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے شہریوں کے تحفظ کے لیے دورانِ سفرہیلمٹ پہننے کے حوالے سے خصوصی مہم ’’ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں‘‘ کا آغاز کیا۔

محکمہ ٹریفک پولیس نے ہفتہ 13 جولائی کو میٹروپول کے قریب ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی ڈاکٹر اسد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اور کیک بھی کاٹا۔

ڈاکٹر اسد نے بتایا کہ ہیلمٹ مہم کے صرف تیرہ روز کے اندر  50 ہزار سے زائد چالان کاٹے گئے اسی حوالے سے یاد گاری کیک بھی کاٹا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے 10 ایسے موٹرسائیکل سواروں کو بھی ہیلمنٹ نہ پہننے پر جرمانہ کیا جو خواتین کے ساتھ جارہے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اسد نے بتایا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ہیلمٹ مہم جاری رہے گی، انہوں نے تین سب سے زیادہ چالان کاٹنے والے اہلکاروں کو شاباش بھی دی۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں صرف ایک اہلکار نے 1300 سو چالان کاٹنے کا ریکارڈ بنایا جبکہ دوسرے نے 1200 اور تیسرے نے 800 شہریوں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کیا۔

یاد رہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جون میں اعلان کیا گیا تھا کہ یکم جولائی سے موٹرسائیکل بغیر ہیلمٹ کے چلانا جرم ہوگا اور جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا اُس کا چالان کٹے گا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں