منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

کراچی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے شہرقائد میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا مبینہ دہشت گرد کراچی سے گرفتار ہوا، ملزم محمدشکیل ہکلا پر دہشت گردی اور قتل سمیت8مقدمات درج ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم پولیس اہلکار کی کلنگ میں بھی ملوث ہے۔

ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز نے پولیس اہلکار کو کیوں شہید کیا؟ حیرت انگیز انکشافات

سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گرد نے پولیس افسر ناصرالحسن شہید کیس کے عینی شاہداےایس آئی علی محسن کو بھی قتل کیا۔

گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ آپریشن ٹو نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر فہیم جاویدعرف انقلابی کو گرفتار کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں