جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

کراچی: بلدیاتی امیدوار لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

شہر قائد میں لوٹ مار کرتے ہوئے رنگےہاتھوں پکڑاگیا ملزم بلدیاتی امیدوار نکلا جس نے کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق بلدیہ مدینہ کالونی میں ڈکیتی کا واقعہ رونما ہوا اس دوران لوٹ مار کرتے ہوئے شہریوں نے مبینہ ڈکیت کو زخمی حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ مبینہ ڈاکو نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیااور کونسلرکی نشست پریوسی چھ وارڈ نمبرچار سےالیکشن لڑا اور 305 ووٹ بھی حاصل کئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم الیکشن سےقبل بھی وارداتیں کرتارہاہے اور دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل چھینی، میڈیسن کمپنی کی وین کو لوٹا، ملزم آج بھی واردات کررہا تھا کہ شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور مزید کارروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں