تازہ ترین

وزیراعظم جون میں ہی آئی ایم ایف ڈیل کیلیے پرُامید

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی...

وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کے لیے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غریب اور متوسط...

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون بھی سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈآرڈرقانون سپریم...

ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، چیف جسٹس

کراچی : چیف جسٹس عطا عمر بندیال نے کےالیکٹرک...

کراچی: ایس ایچ او سمیت پولیس پارٹی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے پیرآباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت کے واقعے پر ایس ‏ایچ او غیورعباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ قتل اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 5پولیس ‏کانسٹیبلز اور دیگرپرائیویٹ ملزمان نامزد ہیں۔ ‏

سرکار کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں مزید اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ ایس ایچ او پیسوں کے ‏عوض مکان خالی کرانے پہنچا تھا بات ثابت ہوگئی۔

متن کے مطابق سعید نے بتایا یہ مکان میں نےفیروزشاہ سے60 لاکھ میں خریدا تھا بقایا رقم قبضہ ‏حاصل کرنےکے بعد ادا کرنی تھی مکان کا قبضہ نہ ملنےپرمیں نےایس ایچ اوغیورعباس سےرابطہ ‏کیا تو ایس ایچ او سےمیں نے مکان خالی کرنے کا کہا جس پر غیور عباس کانسٹیبل خادم حسین، ‏اور کانسٹیبل نویدتنولی کے ہمراہ آیا۔

کراچی: جعلی پولیس مقابلے میں 3 افراد کی ہلاکت، ایس ایچ او گرفتار

متن میں کہا گیا ہے کہ کانسٹیبل نواب علی،کانسٹیبل بلال اویس،کانسٹیبل کامل عباس بھی ہمراہ ‏تھے ایس ایچ اوموبائل اورپرائیویٹ کارمیں ملزمان کےہمراہ مکان کاقبضہ لینےپہنچا تو پہلے سے ‏موجود نثارشاہ اور دیگر سے لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا اسی دوران انہوں نےپستول نکال کرفائرنگ ‏شروع کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق 2 زخمی ہو گئےکانسٹیبل کامل عباس کی ٹانگ ‏میں گولی لگی۔ ‏

یہ بات ثابت ہوگئی پولیس جوہرآباد سے مذکورہ مکان خالی کرانےآئی تھی۔ پولیس نےاختیارات کا ‏ناجائز استعمال کیا اور کارروائی تفتیشی افسر کےحوالے کی۔

Comments