The news is by your side.

Advertisement

کراچی پولیس نے ایک ہفتے میں اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا

کراچی میں پولیس نے ایک ہفتے میں اندھے قتل کا معمہ حل کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں 29 مارچ کو ہندو نوجوان دیپک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کے چکر میں دیپک کو قتل کیا، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ حنا نامی سے لڑکی سے پیار کرتا تھا اس کی دیپک سے منگنی ہوئی تو جذبات میں آکر اسے مار دیا۔

ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ دیپک کو نشے کی حالت میں گولیاں ماریں جبکہ اس کے دوست آکاش کو گولیاں غلطی سے لگیں۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو کلفٹن بلاک ون میں فائرنگ سے دیپک ہلاک اور اس کا دوست آکاش زخمی ہوا تھا، واقعے کے خلاف ہندو برادری نے احتجاج بھی کیا تھا۔

ادھر رینجرز نے بینک ڈکیتوں اور قتل میں ملوث ملزم دانش عرف کالا کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے نیوٹاؤن میں شہری سے 5 لاکھ لوٹنے کا بھی اعتراف کیا، ملزم مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں میں بھی ملوث ہے۔

رینجرز کے مطابق ملزم کا ساتھی عمران عرف بھیا کو موقع پر گرفتار کرلیا تھا، ملزم کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں