بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

کراچی : موچکو کٹو گوٹھ میں خالی پلاٹ سے ملنے والی جھلسی ہوئی لاش کس کی؟ معمہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : موچکو کٹو گوٹھ کے خالی پلاٹ سے ملنے والی جھلسی ہوئی لاش کا معمہ حل کرلیا گیا، مقتول فیضان اورنگی ٹاؤن، فقیر کالونی کا رہائشی تھا جو دو روز قبل اپنے گھر سے نکلا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو کٹو گوٹھ سے ملنے والی نوجوان کی جھلسی ہوئی لاش کا معمہ حل ہو گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت فیضان عرف فیضی کے نام سے کر لی گئی ہے، مقتول فیضان اورنگی ٹاؤن، فقیر کالونی کا رہائشی تھا جو دو روز قبل اپنے گھر سے نکلا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ اس کی تلاش میں تھے کہ موچکو کے علاقے سے اس کی تشدد زدہ اور جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے فیضان کو پہلے اغوا کیا اور پھر بے دردی سے قتل کر دیا جبکہ ملزمان نے مقتول کی شناخت چھپانے کی غرض سے لاش کو آگ لگا دی تھی تاکہ پولیس اور اہل خانہ اسے پہچان نہ سکیں۔

پولیس کے مطابق بظاہر یہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں