بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

نیپئر تھانے کی خاتون اہلکار کی ویڈیو پر پولیس حکام کا غیر مسلم لڑکے کے کیس کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (02 جون 2026): کراچی نیپئر تھانے میں تعینات ایک خاتون پولیس افسر نے مبینہ بدسلوکی اور دباؤ ڈالے جانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مدد اور تحفظ کی اپیل کر دی۔

خاتون افسر نے الزام لگایا ہے کہ تھانے میں زیرِ حراست ایک غیر مسلم ملزم کو غیر معمولی پروٹوکول اور خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے انھیں دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاتون پولیس افسر نے اپنی درخواست میں آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔


پولیس کے مطابق معاملہ عیدگاہ تھانے میں درج ایک زیرِ تفتیش مقدمے (نمبر 91/26) کا ہے، جو ایک غیر مسلم لڑکے اور لڑکی کے مبینہ طور پر گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کے واقعے سے متعلق ہے۔


دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ نے نیپئر تھانے سے متعلق سامنے آنے والے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، جب کہ الزامات، تفتیشی عمل اور متعلقہ افسران کے کردار کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے ہدایت کی ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں، تفتیشی عمل، متعلقہ افسران کے کردار اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کی مکمل جانچ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں