The news is by your side.

Advertisement

بیٹے اور پوتی کے بعد 70 سالہ نسیم الدین کا اعزاز

کراچی: بیٹے اور پوتی کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ نسیم الدین نے بھی اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 70 سالہ نسیم الدین کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے دو سرٹیفکیٹ موصول ہوگئے ویلڈر نسیم الدین نے ایک منٹ میں مٹھی سے اٹھارہ سیب توڑ کرانگلینڈ کے ڈونی بیکسٹرسے ریکارڈ چھین لیا تھا۔

برطانوی بیکسٹر ڈونی نے تیرہ سیب توڑ کر ریکارڈ بنایا تھا لیکن نسیم نے اپنے ہی ریکارڈ کو اکیس سیب توڑ کر مزید بہتر بنایا گنیز نے ای میل کے ذریعے نسیم کا ریکارڈ منظور کرنے کی تصدیق کی۔

نسیم ستترعالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد کے والد ہیں ان کی پوتی فاطمہ بھی سات سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کراچی کے ستر سالہ بزرگ ویلڈر نسیم الدین نے انگلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

یاد رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ پر پوری دنیا میں ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری رہا، ستر سالہ نسیم الدین کو بھی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

نسیم الدین نے ایک منٹ میں 13 کے مقابلے میں اٹھارہ سیب توڑ ڈالے تھے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے نسیم الدین کا ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے ای میل بھی جاری کردی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں