جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

کراچی میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ نیا رُخ اختیار کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں ہجوم کی جانب سے لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے باقاعدہ طور پر فریقین کے درمیان صلح سے آگاہ کردیا ہے۔

تاہم مدعی کا دعویٰ ہے کہ ہم پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہراساں کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ نشے میں کئی افراد نے ایک روز پہلے انسٹیٹیوٹ پر دھاوا بولا جہاں قوالی اور موسیقی کی کلاسز دی جاتی ہیں۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ایک لڑکی گھر جانے لگی تو اسے ہراساں کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس وقت انسٹیٹیوٹ پر حملہ کیا گیا اس وقت موسیقی کی محفل چل رہی تھی اور کئی فیملیز بیٹھی ہوئی تھیں۔

دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ مشتعل ہجوم نے لڑکی کو ہراساں کیا تھا جس پر وہ بچنے کے لیے ہوٹل میں داخل ہوئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی محصور لڑکی کو ریسکیو کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ خواتین غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھیں جو جھوٹا تھا، خواتین نے ڈانس، گلوکاری سکھانے کا انسٹیٹیوٹ بنا رکھا تھا جس پر مکینوں کو اعتراض تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ لوگوں نے انسٹیٹیوٹ کے معاملے کو جواز بنا کر وہاں سے نکلنے والی لڑکی کو گھیر کر ہراساں کیا جس پر خواتین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ مقدمے کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری کے بعد اب فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں