کراچی(8 مئی 2026): کراچی میں این سی سی آئی اے نے گلزار ہجری کے علاقے میں ایک بڑے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 50 سے زائد ایجنٹوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق یہ کال سینٹر ‘ہانی’ نامی ایک بدنام زمانہ شخص چلا رہا تھا، جہاں موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے لوگوں سے دھوکا دہی کی جاتی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کال سینٹر کے نمائندے بینک کے نمائندے بن کر بیرون ملک مقیم شہریوں سے رابطہ کرتے اور ان کا تمام خفیہ ڈیٹا حاصل کر لیتے تھے، جس کے بعد ان کے اکاؤنٹس سے رقم نکال لی جاتی تھی۔
این سی سی آئی اے نے کال سینٹر کے عملے کو مزید تفتیش کے لیے دفتر منتقل کر دیا ہے، جبکہ موقع سے لیپ ٹاپ اور دیگر تکنیکی سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


