site
stats
پاکستان

کراچی کو درکار فنڈز اور جائز حصہ دیا جائے،ڈپٹی میئرارشد وہرہ

کراچی : نومنتخب ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کو اس کا جائز فنڈ اور حصہ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے میڈیاسے گفتگو کےدوران کہا ہے کہ کراچی سی پورٹ ہے،تجارتی حب ہے اور سب زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے اس لیے اسی نسبت سے کراچی میں ترقیاتی سرگرمیاں لازمی ہونی چاہیے

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی ایم سی سینٹرل کے دفتر میں 2011 سے 2016 کے درمیان ریٹائر ہونے والے 252 ملازمین میں بقایہ جات کے چیک کی تقسیم کی تقریب کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی میئر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کراچی کے لئے میگا پلان ہے جس میں میگا پراجیکٹس وضح کیے گئے ہیں اس کے لیے ہم وفاقی حکومت سے بھی مدد کی درخواست کرتے ہیں کیوں کہ کراچی وفاق کو کما کر دیتا ہے اس لیے وفاق کو بھی اس شہر کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہیے۔

عید الاضحی کی تیاری کے حوالے سے ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ قربانی کی آلائیشں ٹھکانے لگانے کے اقدامات ضلعی سطح پر کرلیے گئے ہیں جس کے لیے عید کے بعد باقاعدہ صفائی مہم چلائی جائے گی اس میں شہری حکومت کو عوام الناس اور میڈیا نمائندگان سے تعاون کی درخواست ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top